Aug ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  •  سابق صہیونی جنرل نے کیا اسرائیل کی کمزوری کا اعتراف، امریکی مدد کے بغیر اسرائیل ایران اور حزب اللہ کا مقابلہ نہیں کرسکےگا

سابق صہیونی جنرل نے ایران اور حزب اللہ کے مقابلے میں صہیونی حکومت کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی بقاء کے لئے امریکی امداد کا محتاج ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق صہیونی فوجی سربراہ اسحاق بریک نے کہا ہے کہ اسرائیل خود کو امریکی مدد سے بے نیاز ثابت کرنے کی کوشش کررہا تھا تاہم طوفان الاقصی نے بخوبی ثابت کیا کہ امریکی مدد کے بغیر اسرائیل ایک ہفتہ بھی قائم نہیں رہ سکتا ہے۔
صہیونی رزرو فورسز کے سابق سربراہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کو امریکی مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ گذشتہ دس مہینوں کے دوران فلسطینی مقاومتی گروہوں سے جنگ کے بعد صہیونی حکومت اندر سے کھوکھلی ہوگئی ہے۔ موجودہ حالت میں اسرائیل کے اندر حزب اللہ اور ایران کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔
سابق صہیونی فوجی افسر نے صہیونی چینل 14 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی نابودی اسرائیلی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ بن گیا ہے۔ ہر روز اسرائیل پر راکٹ اور میزائل فائر ہورہے ہیں ان حالات میں حماس پر غلبہ پانا ناممکن ہے۔

ٹیگس