Aug ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • جاپان کے شہر ناگاساکی پر ایٹمی حملے کی برسی، اسرائیلی سفیر کو دعوت نہیں دی گئی

جاپان کے شہر ناگاساکی پر ایٹمی حملے کی اناسیویں برسی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں جاپانی وزیرِاعظم فیومو کشیدا، اعلیٰ حکام اور طلبہ نے شرکت کی ۔

سحر نیوز/ دنیا: غیرملکی نشریاتی اداروں کے مطابق اس موقع پر ناگاساکی حملے کی یادگار پر پھول رکھے گئے اور خاموشی اختیار کی گئی ۔ اس درمیان صیہونی حکومت کو اس پروگرام میں میں مدعو نہ کیے جانے پر مغربی ممالک نے پروگرام میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ناگاساکی کے میئر شیرو سوزوکی نے اس حوالے سے کہا کہ اسرائیلی سفیر کو نہ بلانے کا ہم نے ایک جامع فیصلہ کیا تھا ہم پُرامن ماحول میں پروگرام کا انعقاد چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 اگست 1945 کو امریکا نے جاپان کے شہر ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا جس میں چوہتر ہزار افراد مارے گئے تھے جبکہ اس سے تین روز قبل بھی امریکا نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا اس حملے میں بھی ستر ہزار سے زائد جاپانی شہری مارے گئے تھے۔

 امریکا کی اس وحشیانہ بمباری نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اسی لئے اس دن کو تاریخ میں سیاہ ترین دن سمجھاجاتا ہے۔

ٹیگس