Aug ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران اور حزب اللہ کے ممکنہ جوابی حملے کے خوف سے صہیونیوں میں کھلبلی مچ گئی، صیہونی میڈیا کا اعتراف

ایک صہیونی ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید فواد شکر کے قتل پر ایران اور حزب اللہ کے ممکنہ جوابی حملے کے خوف کی وجہ سے صہیونیوں کا نفسیاتی علاج کے مراکز پر ہجوم بڑھ گیا ہے۔ 

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ شہید "اسماعیل ہنیہ" اور شہید "فواد شکر" کے قتل پر ایران اور لبنان کی حزب اللہ کا رد عمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے لیکن صہیونیوں پر اس کے خوف ناک اثرات واضح طور پر سامنے آنے لگے ہیں۔
صہیونی ویب سائٹ "واللا" نے اعتراف کیا کہ صہیونی آباد کاروں کو ایران اور لبنان کی حزب اللہ کے ردعمل کے خوف کی وجہ سے ذہنی انتشار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر ایران اور حزب اللہ کے ردعمل کے عزم کے بعد صیہونی حکومت کے سائیکو تھراپی کی خدمات فراہم کرنے والے مراکز کو صیہونی آباد کاروں کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مذکورہ ویب سائٹ نے واضح کیا کہ صیہونیوں میں خوف کے مارے نفسیاتی ادویات اور ابتدائی طبی امداد کے سامان کی خریداری اور ذخیرہ کرنے کا جنون بڑھ گیا ہے۔ دریں اثنا، حالیہ دنوں میں آباد کاروں کی جانب سے اشیائے خوردونوش کو ذخیرہ کرنے کے لیے دکانوں پر حملہ کرنے کی ویڈیوز بھی شائع ہوئی ہیں۔

ٹیگس