Aug ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • قیدیوں کے تبادلے کےلیے نیتن یاہو کی نئی شرط کیا ہے؟

عبرانی روزنامہ "اسرائیل ہیوم" نے میڈیا ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو نے قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد کے بعد حماس کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے جو بائیڈن حکومت سے تحریری ضمانت کی درخواست کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کےلیے نئی شرائط حماس کے لیے نہیں بلکہ وائٹ ہاؤس کے لیے تجویز کی ہیں۔ اس سلسلے میں الجزیرہ نیوز چینل نے لکھا ہے کہ عبرانی روزنامہ "اسرائیل ہیوم" نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بعد بھی جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن سے تحریری ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس