Sep ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • روس یوکرین جنگ میں ہندوستان کی ثالثی کا کوئي پروگرام نہیں، ماسکو

ماسکو کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ بند کرانے کے سلسلے میں ہندوستان کی ثالثی اور وساطت کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

سحرنیوز/دنیا: کرملین کے ترجمان نے کہا ہے ہندوستان، یوکرین کے بارے میں مذاکرات کرانے میں مدد کر سکتا ہے لیکن ابھی ہندوستانی وزیراعظم کی ممکنہ ثالثی کا کوئی خاص پروگرام نہيں ہے۔ ارنا نے روسی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کرملین کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ولادی وستوک میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی، اس جنگ میں شامل فریقوں کے درمیان رابطہ لائن کی قیادت کر سکتے ہيں کیونکہ وہ روس کے صدر پوتین، یوکرین کے صدر زلنسکی اور امریکیوں کے ساتھ آسانی سے رابطہ قائم کر سکتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال ہندوستان کے لئے بہت اچھا موقع ہے کہ وہ عالمی مسائل میں اپنی حیثیت سے استفادہ کرے اور ایک پرامن راستے پر چلنے کے لئے سیاسی عزم کو مضبوط بنانے کے لئے یوکرینیوں اور امریکیوں کو ترغیب دلانے کے لئے اپنے اثر و نفوذ کو استعمال کرے۔
روسی صدر کے دفتر کے ترجمان نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس وقت نریندرمودی کی ممکنہ ثالثی کےلئے کوئی خاص پروگرام نہیں ہے کیونکہ ابھی ہم مذاکرات کی پیشگی کی ضرورت محسوس نہیں کررہے ہيں۔

ٹیگس