Sep ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ، حماس کے ساتھ معاہدے کرنے کا مطالبہ

تل ابیب کے جنوب میں ایک بار پھر بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے فلسطین کے استقامتی محاذ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے رپورٹ دی ہے کہ سیکڑوں صیہونیوں نے تل ابیب کے جنوب میں واقع رحوفوت سیٹی میں مظاہرہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
اسی سلسلے میں فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے بنیامن نیتن یاہو کی کابینہ تحلیل کئے جانےکا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے جوان سرنگوں میں جان دے رہے ہیں، بیماری اور بھوک کا عذاب جھیل رہے ہیں، حکومت کو ان کے لئے کچھ کرنا چاہیے۔ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے اپنے مظاہروں میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت، ہمارے بیٹوں کو قربان کررہی ہے، اس حکومت کو ختم ہونا چاہیے۔
صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حماس نے جولائی میں جنگی قیدیوں کے تبادلے کی موافقت کی تھی لیکن نیتن یاہو نے مذاکرات کو مذاق بنالیا ہے ۔

ٹیگس