Sep ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • اسپین میں پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تعیناتی

اٹھائیس مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے بعد، میڈرڈ میں سفارتی نمائندگی کا درجہ بڑھاکر اسے سفارت خانے میں تبدیل کر دیا گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: ایسنا کے مطابق حسنی عبدالواحد نے کہ جو میڈرڈ میں فلسطین کے سفارتی نمائندے کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، اسپین کے شاہی محل میں ایک سرکاری تقریب میں کہ جہاں مصر ، قطر، آسٹریلیا، پیراگوئے اور پیرو کے نئے سفیر موجود تھے، فلسطین کے سفیر کی حیثیت سے اسپین کے بادشاہ کو اپنے سفارتی دستاویزات پیش کردیئے۔

یہ تبدیلیاں گذشتہ مئی میں اس وقت رونما ہوئیں جب غزہ میں فلسطینی قوم کے خلاف جاری صیہونی حکومت کے مظالم کے درمیان، ہسپانوی حکومت نے آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ مل کر ایک فیصلے میں فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کیا تھا۔

اٹھائیس مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے بعد، میڈرڈ میں سفارتی نمائندگی کا درجہ بڑھاکر اسے سفارت خانے میں تبدیل کر دیا گیا۔

دو ہزار دس میں فلسطینی اتھارٹی کے وفد نے میڈرڈ میں اس ملک کی اس وقت کی حکومت کی طرف سے ایک سفارتی مشن کے طور پر اپنی سرگرمیاں شروع کی تھیں۔

گذشتہ مہینوں میں صیہونیوں کے جرائم کے نتیجے میں اکتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت، دنیا کی اقوام اور بیشتر حکومتوں کی فلسطین کے لیے حمایت کا سبب بنی ہے۔ اس کے باوجود امریکہ اور بعض مغربی ممالک صیہونی حکومت اور اس نسل کش حکومت کے جرائم کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس