چین میں 75 سال کے طاقتورترین سمندری طوفان، وسیع پیمانے پر تباہی
Sep ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
چین میں شدید سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
سحرنیوز/دنیا: چین کے شہر شنگھائی میں پچھتر سال کا شدید ترین سمندری طوفان آیا۔ ایک سو اکاون کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں اور اشتہاری بورڈز اڑ گئے۔ اس کے علاوہ سڑک پر چلتا ہوا ٹرک بھی الٹ گیا۔ راہ گیروں نے درختوں اور کھمبوں کا سہارا لے کر خود کو اڑنے سے بچایا۔ چین میں سمندری طوفان کے باعث چودہ سو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ چار لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گيا۔
چینی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بارہ انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔