Oct ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • روسی فوج کا بیلسٹک میزائل سے ہتھیاروں سے لدے بحری جہاز پر حملہ

روسی فوج نے ہتھیاروں سے لدے ہوئے ایک بحری جہاز پر حملہ کرکے اسے کافی نقصان پہنچایا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں یوکرین کے صوبے اوڈیسا کے یوژنی بندرگاہ پر ہتھیاروں سے لدے ہوئے ایک بحری جہاز پر حملہ کرکے اسے کافی نقصان پہنچانے کا اعلان کیا ہے ۔ روسی فوج نے یہ حملہ بیلسٹک میزائل سے کیا۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کا حامل یہ بحری جہاز لنگر انداز تھا اور اس سے یہ ہتھیار اتارے جا رہے تھے کہا کہ یوکرین کو یہ ہتھیار مغرب سے ارسال کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ روسی حکام نے مغرب کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار فراہم کئے جانے کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور تاکید کی ہے کہ اس قسم کی کارروائیوں سے صرف جنگ طویل ہو گی جبکہ روسی عزم ہرگز متاثر نہیں ہو گا۔

ٹیگس