Oct ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • لبنان مکمل جنگ کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کا انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا کہ لبنان "ایک مکمل جنگ کے دہانے پر ہے" تاہم اسے روکنے کا ابھی بھی وقت ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مہر نیوز کے مطابق، شنہوا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گوتریش نے کہا کہ مشرق وسطی ایک بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا کہ میں نے کئی مہینوں سے تنازعہ کے پھیلنے کے خطرات سے خبردار کیا ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں صورتحال نہایت کشیدہ ہے اور لبنان میں حملوں سے پورے خطے کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لبنان میں ایک ہمہ گیر جنگ کے دہانے پر ہیں، جس کے پہلے ہی تباہ کن نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ لیکن اب بھی وقت ہے کہ اسے روکا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ٹیگس