Oct ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • لبنان جنگ سے وحشت زدہ صیہونی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں اضافہ

غزہ کی جنگ سے واپس آنے والے صیہونی دہشتگردوں کے درمیان خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ انکشاف امریکہ کے نیوز چینل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سی این این نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ میں صیہونی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے انسانی جرائم کی شدت و وسعت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صیہونی فوج اس وقت غزہ میں جنگ کے اثرات کی وجہ سے ذہنی امراض میں مبتلا ہزاروں فوجیوں کی نگہداشت پر مجبور ہو گئی ہے۔
سی این این کا مزید کہنا ہے کہ ان میں سے بہت سے صہیونی فوجی غزہ سے واپس آنے کے بعد فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کی شدت سے پیدا ہونے والے نفسیاتی صدمے کی وجہ سے خودکشی کر لیتے ہیں۔ امریکی نیوز چینل نے اسی طرح صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ تک غیر ملکی صحافیوں کی رسائی پر عائد پابندی کو سخت ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اس پابندی کے سبب غزہ میں فلسطینیوں کے ناگفتہ بہ حالات حتیٰ صیہونی فوجیوں کے تجربات کو محفوظ بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگ سے واپس آنے والے صیہونی فوجیوں نے اس کے رپورٹر کو بتایا کہ انہوں نے ایسے تشدد اور انتہاپسندی کا مشاہدہ کیا ہے جسے غزہ سے باہر کی دنیا کبھی سمجھ نہیں سکتی۔

ٹیگس