امریکہ: کملا ہیرس کی تقریر کے دوران غزہ کے سینکڑوں حامیوں کے مظاہرے
Oct ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
امریکی صدارتی انتخابات کی ڈیموکریٹک امیدوار کی تقریر کے دوران غزہ کے سینکڑوں حامیوں نے غزہ جنگ میں واشنگٹن کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
سحرنیوز/دنیا: امریکہ کی نائب صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو غزہ اور فلسطین کے سینکڑوں حامیوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ مظاہرین وائٹ ہاؤس کی جانب سے غزہ میں صہیونی جرائم کی حمایت پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کملا، بتاؤ آج تم نے کتنے بچے مارے؟ ہم الیکشن میں تم کو ووٹ نہیں دیں گے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ وائٹ ہاؤس تک مارچ بھی کیا۔ کملا ہیرس نے یہ تقریر ایسے وقت کی ہے جب پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔