مغربی ایشیا میں امریکی افواج میں اضافہ، پینٹاگون کا اعلان
مغربی ایشیا میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے نتیجے میں بحران میں شدت آنے کے ساتھ ہی امریکا نے اس خطے میں اپنی فوجی نفری بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر نے کہا ہے کہ امریکی وزیر جنگ لوئڈ آسٹن نے مشرق میں مزید فوج بھیجنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج ایک طیارہ بردار بحری بیڑہ اور کئی جنگی بحری جہاز مشرق وسطی روانہ کر رہی ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون، اسی کے ساتھ متعدد بمبار اور جنگی طیارے بھی مشرق وسطی روانہ کر رہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر جنگ لوئڈ آسٹن نے متعدد بی باون بمبار طیاروں کے علاوہ جنگی طیاروں کا ایک اسکواڈرن، نیز فیولنگ انجام دینے والے متعدد طیاروں کی مشرق وسطی روانگی کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔