فرانس: فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
Dec ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
فرانس میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا:غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ مرنے والوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالےکرنے کے بعد 5 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کرلیا۔ پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے مزید تین ہتھیار برآمد کرلیے ہیں۔ ڈنکرک کے میئر کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔