Dec ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • روس کو اب تک کا سب سے بڑا دَھچْکا، یوکرین کی ایس بی یو سیکیورٹی سروس کا ’خصوصی آپریشن‘

روس کے جوہری تحفظ فورس کے سربراہ جنرل ایگور ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ماسکو میں ایک الیکٹرک اسکوٹر میں بم نصب کر کے کیا گیا جس میں روس کی جوہری تحفظ کی فورسز کے سربراہ جنرل ایگور اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین کے ایک ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف کی ہلاکت یوکرین کی ایس بی یو سیکیورٹی سروس کا ’خصوصی آپریشن‘ تھا۔

یوکرین میں روس کی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے چون سالہ روسی جنرل کو ریازانسکی روڈ پر ایک رہائشی عمارت کے سامنے قتل کیا گیا۔ جنرل ایگور کیریلوف روس کے ریڈیولوجیکل، کیمیائی اورحیاتیاتی دفاع کے سربراہ تھے، جو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف تحفظ کے ’ذمہ دار‘ تھے۔

دائیں سے پہلےجنرل ایگور کیریلوف ہیں۔

یوکرین نے اس اقدام کو جائز ٹھہراتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ روس نے اس حملے کو ایک دہشتگردانہ قرار دیا ہے۔ یوکرین نے اپنے اس اقدام سے ایک روز قبل جنرل ایگور پر باضابطہ طور پر اپنے خلاف کیمائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد گیا تھا۔

 

ٹیگس