غزہ کی حمایت میں امریکی ڈاکٹروں کا انوکھا مظاہرہ + ویڈیو
Jan ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
غزہ کی حمایت میں امریکہ کے مختلف شہروں ڈاکٹروں اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے مظاہرے کئے۔
سحرنیوز/دنیا: غزہ کے عوام کی حمایت میں امریکہ کے مختلف شہروں میں ڈاکٹروں اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سمیت سینکڑوں شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ کے عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج کیا اور صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید تمام فلسطینی طبی کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔