Jan ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکا میں پھر ہوئی تیز ہواؤں کی واپسی، لاس اینجلس کی صورتحال بد سے بدتر ہونے کی وارننگ

لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے رہائشیوں نے پیر کے روز امریکہ کے قومی موسمیاتی ادارے کی طرف سے جاری کردہ خطرناک موسمی صورتحال کی وارننگ کے بعد تیاری شروع کرلی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکہ کے قومی موسمیاتی ادارے کے مطابق، اس ہفتے تیز اور خطرناک ہوائيں متوقع ہے، اور اسوقت آگ بجھانے کی جاری کوششوں کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

توقع ہے کہ وینٹورا کاؤنٹی اور شمال مغربی لاس اینجلس کاؤنٹی کے تین علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ (113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

انتہائی کم نمی (8 سے 15 فیصد) کے ساتھ ساتھ سانتا آناس ہواؤں کی واپسی، ریاستہائے متحدہ کے دوسرے بڑے شہر میں لگي تین بڑی آگ کے پھیلاؤ کو تیز کر سکتی ہیں۔

 

ٹیگس