Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • قیدی خواتین کے سلسلے میں صیہونی فوج کا دعوی جھوٹا؛ ڈاکٹروں کی رپورٹ

اسرائیلی فوج کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حماس کی قید سے رہا ہونے والی چار اسرائیلی قیدی منشیات کی عادی نہيں ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈاکٹروں نے حماس کی قید سے آزاد ہونے والی چاروں اسرائیلی خواتین کے تمام لازمی چیک اپ انجام دینے کے بعد اپنی رپورٹ میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کے معائنے میں ان چاروں خواتین کے اندر منشیات یا نشہ آور دواؤں کے استعمال کی کوئي علامت نہيں پائی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈاکٹروں نے ان خواتین کے معائنے کے بعد اعلان کیا کہ یہ چاروں خواتین پوری طرح صحتمند ہیں اور انھوں نے غزہ میں اپنی موجودگی کے دوران کسی طرح کی منشیات یا نشہ آور دوا استعمال نہيں کی ہيں اور یوں ان چاروں خواتین کو حماس کے ہاتھوں نشہ آور دوائيں یا منشیات دینے کے دعوے درست نہيں ہيں۔

ٹیگس