Feb ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی؟

چینی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی برآمدات پر نئے محصولات 10 فروری سے عائد ہوں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین نے اپنی مصنوعات پر نئی ڈیوٹیز کے جواب میں امریکی درآمدات پر 10 سے 15 فیصد نئے ٹیرف عائد کردیے جس کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کو نہ روکنے  کیلئے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف  لگانے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے پیر کو میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی اپنی دھمکی کو آخری لمحات میں معطل کر دیا تھا اور دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد اور جرائم کے نفاذ میں رعایتوں کے بدلے میں 30 دن کے وقفے پر رضامندی ظاہر کی تھی ۔ لیکن چین کو ایسی کوئی سہولت نہیں دی گئی، ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں تمام چینی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق منگل کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہوا۔

چند ہی منٹوں میں چین کی وزارت خزانہ نے کہا کہ وہ امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15 فیصد جبکہ خام تیل، زرعی آلات اور کچھ گاڑیوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔

چینی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی برآمدات پر نئے محصولات 10 فروری سے عائد ہوں گے۔

دوسری جانب چین کی وزارت تجارت اور اس کی کسٹمز ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ چین قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ٹنگسٹن، ٹیلوریم، روتھینیم، مولیبڈینیم اور روتھینیم سے متعلق اشیا پر ایکسپورٹ کنٹرول عائد کر رہا ہے۔

ٹیگس