فلسطینی پناہ گزینوں کے سلسلے میں ٹرمپ کی مصر اور اردن کو دھمکی
Feb ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اردن اور مصر فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول نہ کریں تو ان دو ممالک کےلئے مالی امداد بند کر دیں گے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اردن اور مصر فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں تو امریکہ ان ممالک کی مالی امداد بند کر دے گا۔
دوسری جانب مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں جامع اور منصفانہ امن تک پہنچنے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے بھی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر زور دیا۔