امریکی وزیر خارجہ کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ
Feb ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کے دورے پر ہیں
سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابطق مارکو روبیو آج تل ابیب پہنچے ہیں۔ مغربی ایشیا کے اپنے علاقائی دورے پر وہ مقبوضہ علاقوں کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکام کے ساتھ روبیو کی بات چیت کے موضوعات میں ایران اور صہیونی قیدیوں کی رہائی سے متعلق مسائل شامل ہوں گے۔

مارکوروبیو کا مشرق وسطی کا دورہ ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے اور اسے ایک تفریحی مقام میں تبدیل کرنے کی تجویز کو فلسطینیوں اور عرب اور مسلم دنیا کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ پیشکش فلسطین میں جنگ بندی کے ایک معاہدے کے نفاذ کے بعد سامنے آئی ہے۔