Feb ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش میں ایک بار پھر شرو‏ع ہوئے مظاہرے

بنگلادیش میں نئی انتظامیہ کے خلاف مظاہروں اور احتجاجات کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ڈھاکہ سے موصولولہ رپورٹ کے مطابق ہزاروں پرائمری ٹیچروں کی معطلی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چھے ہزار سے زائد معطل پرائمری ٹیچروں کو جلد سے جلد بحال کیا جائے۔ یہ مظاہرے آج صبح نوبجے شاہ باغ نیشنل میوزیم کے سامنے شروع کئے گئے جو شام تک جاری رہے۔ پولیس نے طاقت کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

FILE PHOTO

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کے استعمال کے علاوہ لاٹھی چارج بھی کیا ۔دی ڈیلی اسٹار آن لائن کے مطابق مظاہرین نے پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کے بعد پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک چلتا رہا۔

 

ٹیگس