صہیونی حکام اورجنگی مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے: افریقی یونین
افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کا دو روزہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس کے اختتامی بیان میں غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقی ممالک اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ جنگ اور جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، غزہ میں عام شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، ساتھ ہی بیان میں صہیونی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون یا تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کی مخالفت کی گئی ہے۔
افریقی یونین نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر صہیونی حکام اور اس کے جنگی مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔