چین کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل پر زور
چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور چین مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ سیاسی سودے بازی کے لیے بارگیننگ چپ نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور چین مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطین کے لوگوں کا وطن ہے اور سیاسی سودے بازی کے لیے ایک بارگیننگ چپ نہیں ہے، فلسطینیوں کی حکمرانی میں فلسطین ایک لازمی اصول ہے جس پر غزہ کشیدگی کے بعد حکومت کے حوالے سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا اور تجویز دی تھی کہ اردن اور مصر غزہ کے شہریوں کو پناہ دے جبکہ اردن اور مصر نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔