Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کی اپنے قریبی یورپی اتحادیوں پر تنقید

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے روایتی یورپی اتحادیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم نے یوکرین جنگ ختم کرانے کے لئے کچھ نہيں کیا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر نے فاکس نیوز کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کے لئے یوکرینی صدر زلنسکی کے پاس کوئي کارڈ نہیں ہے اور میں نہيں سمجھتا کہ یوکرین میں جنگ روکنے کے لئے ہونے والے اجلاسوں میں ان کی موجودگی کی کوئی خاص اہمیت ہے۔ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کا دورہ واشنگٹن قریب آنے کے موقع پر کہا ہے کہ امانوئل میکرون اور کایر اسٹارمر نے یوکرین جنگ ختم کرانے کے لئے کچھ نہيں کیا۔
امریکی صدر نے اس سے قبل یوکرین کے صدر زلنسکی پر تقید کرتے ہوئے انھیں ڈکٹیٹر کہا تھا کیونکہ ان کا دورصدارت ختم ہوچکا ہے اور انہوں نے انتخابات نہيں کرایا۔

ٹیگس