Feb ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ بندی معاہدہ خطرے میں

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے فیصلے کا خیرمقدم کیا جس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد خطرے میں پڑ گیا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اسرائیل کے حماس سے متعلق کسی بھی فیصلے کی مکمل حمایت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے بے بنیاد وجوہات کا سہارا لیتے ہوئے چھے صیہونی قیدیوں کی رہائی کے باوجود آٹھ سو بیس فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے سے انکار کردیا جس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ٹیگس