Mar ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • کیا زیلنسکی نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی ہے؟

امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی صدر نے مانگ لی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائک جانسن نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کو اوول آفس میں جو ہوا یوکرینی صدر نے اس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی ہے اور مذاکرات پر واپسی کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکی صدر سے تلخ کلامی کے بعد معاملات درست کرنے کے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر اور نائب صدر دونوں نے زیلنسکی سے گفتگو میں سخت لہجہ اختیار کیا تھا اور سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کی توہین کی تھی۔

ٹیگس