غزہ کی صورت حال بحرانی اور مایوس کن؛ خوراک کی عالمی تنظیم
Mar ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
خوراک کی عالمی تنظیم کا کہنا ہےکہ غزہ کی صورت حال مسلسل بحرانی اور مایوس کن ہوتی جا رہی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: عالمی ادارہ خوراک نے غزہ میں اشیائے خورد و نوش کی صورت حال کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں کھانے پینے کی چیزیں ختم ہو رہی ہیں۔
عالمی ادارہ خوراک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم لوگوں میں تقسیم کی جانے والی غذا کی مقدار کو کم کرنے پر مجبور ہیں تاکہ غزہ کے زيادہ سے زيادہ لوگوں کو غذا فراہم کی جا سکے اور اب غزہ میں ضروری مقامات کےلئے ایندھن صرف کچھ ہفتوں کےلئے ہی بچا ہے۔