فلسطینیوں کو انسان دوستانہ امداد سے محروم کرنا جنگی جرم ہے؛ اقوام متحدہ
Mar ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے خوراک مائکل فخری نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کو انسان دوستانہ امداد سے محروم کیا جانا، جنگي جرم ، انسانیت کے خلاف جرم ہے جس کی تیاری پہلے سے کر لی گئی تھی۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے خوراک مائکل فخری نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کو بھوکا رکھنے اور وہاں دیگر جنگي جرائم میں ملوث اسرائیلی حکام کو سزا دی جانی چاہیے۔
انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون ٹام فلچر نے بھی ایک بیان جاری کرکے غزہ کے حالات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے اسی طرح غرب اردن کے حالات پر بھی فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔
ٹام فلچر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غرب اردن میں زمینی حقائق اور واقعات بڑی تیزی کے ساتھ رونما ہو رہے ہيں۔