کورسک پر کنٹرول کرنے کا پوتین کا عزم
روسی صدر نے جنگ کے زمینی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو، کورسک سرحدی علاقے میں کی ایف پر شکست مسلط کرنے والا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ولادیمیرپوتین نے بدھ کے روز روس کے اٹارنی جنرلوں سے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ ہماری فوج نے حالیہ دنوں میں ایک بے حد تیز، جراتمندانہ اور موثر آپریشن کیا ہے اور وہ کورسک کے علاقے میں دشمنوں کی فوج کو شکست سے دوچار کرنے والے ہيں۔
روسی صدر نے زور دیا ہے کہ روسی علاقے پر حملہ اور عام شہریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والےیوکرین کے تمام فوجیوں اور کرائے کے فوجیوں کو قانون کے مطابق دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔
پوتین نے اپنی تقریر میں اٹارنی جنرلوں کو حکم دیا کہ وہ کورسک میں کئے جانے والے جرائم کا پتہ لگائيں اور انہیں ثبت کرکے ان پر تحقیقات کا آغاز کریں۔
روسی صدر نے زور دیا ہے کہ جرائم کا ارتکاب کرنے والے، جرائم کے احکامات دینے والے اور عام شہریوں کے لئے پریشانی پیدا کرنے والے تمام افراد کی شناخت کی جائے تاکہ انہيں کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔