یمن پر امریکہ کی بمباری کے نتیجے میں انسانی المیہ؛ یونیسیف
Mar ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
یونیسیف نے یمن میں انسانی المیہ رونما ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: یونیسیف نے بتایا ہے کہ یمن کے مختلف شہروں پر امریکی بمباری میں متعدد بچے شہید ہوگئے ہیں اور یمن کے محاصرے کے باعث ساحلی علاقوں میں بچوں میں غذائیت کی قلت نے بحرانی شکل اختیار کرلی ہے۔
صنعا میں یونیسیف کے کے نمائندے پیٹر ہاؤکنز نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جینوا میں صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ یمن میں حالات المناک ہوگئے ہیں اور ہزاروں کی جان خطرے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن اس وقت انسانی بحران کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، دو ہزار پچیس میں بنیادی امداد کے لئے ایک سو ستاون ملین ڈالر کی اضافی رقم درکار ہے۔