روسی متعدد ڈرون حملوں میں چار افراد ہلاک
Apr ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
یوکرین کے شہر خارکیف میں ہونے والے روسی متعدد ڈرون حملوں میں چار افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگے۔
سحرنیوز/دنیا: یوکرینی حکام کے مطابق روس نے جمعرات اور جمعے کی دمیانی شب یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں رات بھر ملبے میں سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف رہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لیے بھی کارروائی کی جاتی رہی۔

یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی یونٹ نے اٹھہتر میں سے بیاسی روسی ڈرون طیارے مار گرائے جبکہ بائيس ڈرون طیاروں کو ری ڈائریکٹ کیا۔ روس نے بھی یوکرینی فضائیہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روس کا یہ حملہ جوابی اقدام ہے۔