امریکہ: فلوریڈا یونیورسٹی کے احاطے میں کل کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں
امریکہ کے تالاہاسی شہر کے پولیس سربراہ ارنس رول نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلوریڈا یونیورسٹی کے احاطے میں کل کی فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق ارنس رول نے فائرنگ کرنے والے فرد پر پولیس کی جوابی فائرنگ اور اسے اسپتال منتقل کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں لئون محکمہ پولیس کے اہلکار والٹر میک نیل نے فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور فینیکس ایکنر ایک بیس سالہ جوان لڑکا ہے جو محکمہ پولیس کا ملازم ہے جس نے اپنی ماں کا اسلحہ استعمال کرتے ہوئے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ دوسری جانب میموریل اسپتال نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے سبھی افراد کو اسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک حالت نازک ہوئی ہے جبکہ دیگر زحمیوں کا علاج و معالجہ جاری ہے۔