روس اور یوکرین کے سربراہان مملکت نے آپس میں کسی بھی وقت جنگ بندی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے پراگ میں کہا کہ تین سال سے جاری جنگ میں روس کے ساتھ جنگ بندی کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔ چیک صدر پیٹر پاول کے ساتھ پراگ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے یہ بات کہی۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوہزار پچیس میں جمہوریہ چیک سے یوکرین کو ایک اعشاریہ اٹھارہ لاکھ توپوں کے گولے مل جائیں گے۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بھی کہا تھا کہ یوکرین کے ساتھ روس کی صلح و آشتی ناگزیر ہے اور اس لئے ایک مناسب وقت کا انتظار ہے۔ پوتین نے مزید کہا کہ روس کو یوکرین میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ایسی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔