Jun ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ایٹمی مذاکرات میں ایران نے زیادہ سخت رخ اختیار کر لیا ہے؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں ایران نے زیادہ سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی مذاکرات میں نہایت سخت ہوگیا ہے امریکی صدر نے دعوی کیا کہ ایران نے گذشتہ مذاکرات کے دنوں کے مقابلے میں بہت مختلف رویہ اختیار کر لیا ہے۔ اس موضوع نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا ہے اور مایوس کر رہا ہے لیکن ہم ملاقات کرنے والے ہيں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے امریکی صدر نے اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے سلسلے میں بہت سے کام انجام دے رہے ہيں اور ایرانی بہت اچھے اور سخت مذاکرات کار ہيں ٹرمپ حکومت کے حکام ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے باوجود براہ راست مذاکرات کی درخواست کر رہے ہيں اور ساتھ ہی متضاد دعووں اور بیانات کی تکرار کر رہے ہيں۔
امریکی حکام ایک طرف مذاکرات کو مثبت کہتے ہيں اور دوسری جانب واشنگٹن کی ازحد دباؤ ڈالنے کی پالیسی کے تحت بےبنیاد دعوے اور دھمکیاں دے کر سمجھوتہ نہ ہونے کے نتائج کے بارے ميں خوف و ہراس پیدا کر رہے ہيں۔ 

ٹیگس