ایک بار پھر نتن یاہو ہوئے ذلیل، جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور
صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نتن یاہو نے باضابطہ طور پر ایران کے ساتھ جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم بنیامین نتانیاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کے صدر کی جانب سے پیش کردہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز پر باضابطہ طور پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خود اسرائیل نے ایران کے خلاف فریبکارانہ اور وحشیانہ حملے شروع کیے تھے اور یہ 12 روزہ جنگ ملت ایران پر مسلط کی گئی۔

نتانیاہو نے اپنی روایتی سیاست کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو تباہ کرنے میں اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب خود اسرائیلی سابق عہدیدار اور ماہرین، جیسے سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین، نے اسرائیل کی اس جنگ کے انجام کو تلخ اور شرمناک شکست قرار دیا ہے۔