ایران کی ساٹھ فیصد افزودگی مغرب کے دباؤ کا جواب؛ روسی مندوب
اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں روسی مندوب نے یورینیئم کی 60 فیصد افزودگی کو مغرب کی غیر قانونی پابندیوں اور جارحانہ دباؤ پر ایران کا جواب قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: یو این سیکریٹری جنرل نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے استحکام اور تہران کے ساتھ مذآکرات شروع کرنے کے لئے حالات سازگار بنانے پر زور دیا ہے۔ ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوترش نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنرو میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور مشرق وسطی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے دفتر کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے جنگ بندی کے استحکام اور مذاکرات کے لئے حالات سازگار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں روس کے مستقل مندوب میخائیل اولیانوف نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ کیا ایران کے اس اقدام یعنی یورینیئم کی ساٹھ فیصد تک افزودگی کی سطح تک افزودگی کو مغرب کی بلاجواز پابندیوں اور غیر قانونی دباؤ پر صرف ردعمل نہیں سمجھنا چاہئے؟ اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں روسی مندوب نے یورینیئم کی ساٹھ فیصد تک افزودگی کو ایران کی جانب سے نسبتا موثر جواب قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ تہران کا یہ فیصلہ ان ملکوں کے لئے باعث تشویش ہے جو ایران پر دباؤ میں دخیل رہے ہیں۔