ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی پر صہیونی حکومت کی بمباری کی مذمت؛ یونسکو
یونسکو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: یونسکو کی سربراہ اوڈری ازولے نے بارہ روزہ جارحیت کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئي آر آئی بی پر صیونی حکومت کی بمباری کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بارہ روزہ امریکی صیہونی جارحیت کے دوران صیہونی حکومت نےسولہ جون کو ایران کے ریڈیو اور ٹی وی پر بمباری کردی تھی جس میں دو صحافی شہید ہوگئے تھے۔ یونسکو نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار بین الاقوامی اداروں سے اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یونسکوکی سربراہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور کنوینشنوں میں ابلاغیاتی اداروں اور میڈیا ہاؤسیز پر حملے کی ممانعت کی گئی ہے۔
یونسکو کی سربراہ اوڈری ازولے نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس بائيس کے مطابق جنگوں میں میڈیا ہاؤسیز کو استثنا حاصل ہے اور ان پر کسی بھی ملک کو حملے کا حق نہیں ہے۔