Aug ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی فضائیہ کے سیکڑوں فوجی افسران نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر

غاصب صیہونی حکومت کی فضائیہ کے سیکڑوں فوجی افسران بنیامین نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف ہونے والے اندرونی احتجاج اور مظاہروں میں شامل ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: اسرائیلی فضائیہ کے سیکڑوں افسران نے فوجی آپریشن میں توسیع اور غزہ پٹی پر مکمل قبضے کے فیصلے کے خلاف تل ابیب میں وزارت دفاع کے سامنے مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے افسران نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں بلا سبب جنگ جاری ہے اور اس کا اسرائیلی حکومت کی سلامتی میں کوئی کردار نہیں ہے۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ نیتن یاہو اپنے ذاتی مفادات اور اپنی سیاسی بقا کے لیے جنگ کو ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مظاہرین صیہونی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کے مکان کے سامنے جمع ہوئےاور جلد از جلد جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا، موت خور ریاست، غزہ میں قیدیوں کے قاتل۔ پلے کارڈ پر صیہونی قیدیوں کی تصویریں بھی نظر آ رہی تھیں۔ بعض مظاہرین نے فضائیہ کے افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کے فضائی حملوں میں توسیع کے احکامات کو مسترد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نیتن یاہو کے احکامات سے "انکار اور نافرمانی" کا لفظ مقدس ہے، اور غزہ کی جنگ یا مغربی کنارے پر حملے میں حصہ لینے والا کوئی بھی فوجی ہمارا "ہیرو" نہیں ہے، بلکہ ایسا فوجی در حقیقت ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جنگی مجرم نیتن یاہو کے ذاتی مفادات کے لیے خود کو قربان کرتا ہے۔ 

ٹیگس