Aug ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف تل ابیب میں عوام سڑکوں پر

صیہونی آباد کاروں نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگو کے گھروں کے سامنے مظاہرہ کیا اور غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی آباد کاروں نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور وزیر ٹرانسپورٹ کے گھروں کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی قیدیوں کی فوری رہائی کے لئے حماس کےساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا۔ اسی دوران غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دارالحکومت تل ابیب میں بھی مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف صیہونی باشندوں کی جانب سے حکومت پر دباؤ ہی، غزہ سے قیدیوں کی رہائی کا باعث بنے گا۔
اس سے قبل سیکڑوں صیہونیوں نے لیکود پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرے اور احتجاجی اجتماعات منعقد کرکے قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا تھا۔صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ دنوں میں نیتن یاہو کی قیادت میں، حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں اور غزہ پر قبضے کے لیے فوجی کارروائیوں کے حالیہ فیصلے کے خلاف صیہونیوں کے بے مثال مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔

ٹیگس