Aug ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل: غزہ میں نسل کشی روکی جائے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے علاوہ تمام اراکین نے غزہ میں جاری صہیونی مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے پر زور دیا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکا کو چھوڑ کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سبھی اراکین نے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں اپنا راستہ تبدیل کرنا چاہئے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ممالک امریکہ کے نمائندے کی مخالفت کے باوجود غزہ میں قحطی کو تسلیم کرتے ہیں۔بدھ کو غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں غیر متوقع طور پر امریکا کو چھوڑ کر سبھی اراکین ایک ساتھ کھڑے نظر آئے اور انھوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کا دائرہ وسیع تر کرنے کے اقدام سے باز آجائے-

سلامتی کونسل کے پندرہ ميں سے 14 اراکین نے خبردار کیا ہے کہ بھوک سے اسلحے کا کام لینا بین الاقوامی قوانین کے مطابق ممنوع ہے اور یہ سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

سلامتی کونسل کے اراکین کے اس بیان میں غزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی اور سبھی جنگی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں امداد رسانی میں حائل سبھی رکاوٹیں اور پابندیاں فوری طور پر ختم کرے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں مزید امداد داخل ہونے دی جائے اور ہمارا کام رکاوٹوں کا شکار نہ ہو۔

غزہ کے بچے ابتدائی تعلیم کے حق سے محروم ہیں۔ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

ٹیگس