آخر دنیا کو کیوں آگ میں جھونکنے پر تلے ہیں ٹرمپ اور نتن یاہو؟ اب وینیزوئلا کے صدر کو ملک چھوڑ دینے کی دھمکی!
امریکی حکومت نے وینیزوئلا کے صدر کو ملک چھوڑدینے کی جارحانہ وارننگ دے دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فاکس نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وینیزویلا کے اپنے ہم منصب نکولس مادورو کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنا ملک چھوڑ دیں ورنہ کسی اور فیصلے کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس امریکی نیٹ ورک نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر "چھوڑو یا نتائج کا سامنا کرو" کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نکولس مادورو کو فوری طور پر وینیزویلا چھوڑنے کا سخت الٹی میٹم دیا ہے اور ٹرمپ کی جانب سے ملک کو چھوڑنے کی دھمکی سے قبل ہی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
فاکس نیوز نے دعوی کیا ہے کہ کاراکاس کو یہ انتباہ ایک فون کال کے ذریعے دیا گیا جس میں مادورو، ان کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کی محفوظ روانگی کی ضمانت بھی شامل تھی۔ لیکن صرف اس شرط پر کہ مادورو جلد از جلد اقتدار سے دستبردار ہو جائیں۔ یہ خبر ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہے کہ اس سے چند گھنٹے قبل، ایک ریپبلکن سینیٹر نے دعوی کیا تھا کہ امریکا نے وینیزویلا کے صدر کو اپنا ملک چھوڑ کر روس یا کسی اور جگہ جانے کا وقت دیا ہے۔