برطانیہ: ایران پر امریکی و صیہونی جارحیت کے سبب عوام پریشان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i455824-برطانیہ_ایران_پر_امریکی_و_صیہونی_جارحیت_کے_سبب_عوام_پریشان
برطانوی پارلیمان کی لائبریری کی تازہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایران پر امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیت نے گیس قیمتوں میں اضافے کردیا ہے جس کے نتیجے میں برطانیہ کے گھریلو توانائی کے بلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
(last modified 2026-08-29T11:46:08+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ: ایران پر امریکی و صیہونی جارحیت کے سبب عوام پریشان

برطانوی پارلیمان کی لائبریری کی تازہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایران پر امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیت نے گیس قیمتوں میں اضافے کردیا ہے جس کے نتیجے میں برطانیہ کے گھریلو توانائی کے بلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق گھریلو گیس کی اوسط قیمت پچھلے مہینے کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد بڑھا دی گئی ہے۔

برطانیہ کے قومی ادارہ شماریات (او این ایس) نے بھی اعلان کیا ہے کہ جولائی میں گیس کی قیمتوں میں 14 اعشاریہ 7 فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں 3 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا۔

اس ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق، ہاؤسنگ سیکٹر (رہائش) کی مہنگائی کی شرح بھی جون میں 2 اعشاریہ 7 فیصد سے بڑھ کر جولائی میں 4 اعشاریہ ایک فیصد ہو گئی۔

برطانیہ کی توانائی کے نگراں ادارے "آفجم" نے اعلان کیا کہ یہ زیادہ تر اضافہ گیس کی قیمت سے متعلق ہے اور گھریلو بلوں میں گیس کا حصہ آٹھ فیصد بڑھ جائے گا۔

اس ادارے نے یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ توانائی کی قیمتوں کا مسلسل بلند رہنا اجرتوں اور دیگر قیمتوں پر ثانوی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel