ایرانی حملوں میں امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی نئی تصاویر
ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خطے میں ایرانی حملوں میں امریکی اڈوں کو ہونے والے نقصان کی نئی تصاویر حاصل کی ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ایم ٹی این نیوز ویب سائٹ کے مطابق، جب فروری کے آخر میں امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں داخل ہوا، تو امریکی عوام کو اس بارے میں بہت کم معلومات دی گئیں کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات فوجیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
جائے وقوعہ پر کوئی صحافی موجود نہیں تھا۔ ہلاکتوں کی تفصیلات آہستہ آہستہ سامنے آ رہی تھیں۔ امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویر تقریباً کبھی شائع نہیں کی گئیں۔
اب، ایم ٹی این نے سعودی عرب، اردن، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کے ساتھ ساتھ ان ممالک میں تعینات فوجی اہلکاروں سے موصول ہونے والی درجنوں فرسٹ ہینڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کی ہیں۔
ان فوجیوں نے ایران کے میزائيل حملوں میں تباہ شدہ طیاروں، بیرکوں، فوجی میس اور پارکنگ میں چھپے فوجی خاندانوں کے بارے میں تفیصلات بتائی ہیں۔
ایک ذریعہ نے کہا، "صورتحال لوگوں کے احساس سے کہیں زیادہ خراب ہے۔
تازہ فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے حملوں سے امریکی اڈوں کو زیادہ شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے شناخت نہ بتانے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بات کرنے یا تصاویر شیئر کرنے پر بار بار تادیبی کارروائی کی دھمکی دی گئی تھی۔
ایک فوجی کا کہنا تھا کہ ماضی کی جنگوں کے برعکس، خطرہ تقریباً مکمل طور پر آسمان پر موجود تھا اور محسوس ہورہا تھا کہ ڈرون، راکٹ اور بیلسٹک میزائل کسی غیر مرئی دشمن کی طرف سے فائر کیے جارہے ہیں۔
ایک سروس ممبر نے اپنے اڈے کو نشانہ بنانے والے ایرانی ڈرونز کے بارے میں کچھ یوں بیان کیا کہ "آپ انہیں رات کے وقت نہیں دیکھ سکتے۔ ان میں لائٹ نہیں ہوتی اور وہ GPS کوآرڈینیٹ کے ذریعے رہنمائی کرتے ہیں۔ اگر وہ تقریباً 400 فٹ کی بلندی پر ہیں تو وہ ایک بڑے ہاک کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ ہمارے پاس ان کے مقابلے میں دفاع کے لیے کچھ نہیں تھا۔
کئی فوجیوں نے کہا کہ انہیں آپریشن ایپک فیوری یا ایران کے خلاف امریکی جنگ کے بارے میں پہلے سے کوئی علم نہیں تھا۔ بہت سے امریکی فوجیوں کو خبروں کے ذریعے پتہ چلا کہ جنگ شروع ہوچکی ہے۔
امریکی فوجی اور سویلین کنٹریکٹرز کی جانب سے فراہم کردہ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ اور جولائی کے درمیان سعودی عرب میں شہزادہ سلطان ایئر بیس کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
تصاویر میں تباہ شدہ میس اور دفاتر کو پہنچنے والے نقصان اور تباہ شدہ ہاسٹلریوں کو دکھایا گیا ہے جہاں حملوں کے وقت امریکی فوجی رہتے تھے۔
ایک تصویر میں ان پناہ گاہوں کو دکھایا گیا ہے جو امریکی فوج نے ڈرون اور میزائل حملوں سے بچنے کے لیے بنائی تھیں، جن کے دروازے اب بھی موجود ہیں۔
ایک اور تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ کا آواکس نگرانی کا طیارہ، ٹیل نمبر 81-005، ایک حملے میں تباہ ہوا، جس میں ذرائع کے مطابق، 10 سے 12 فوجی زخمی ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی حملے میں دو KC-135 ٹینکرز سمیت کئی دیگر طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔
اردن کے موفق السلطی ایئر بیس پر، امریکی فوجی دستوں نے مارچ سے لے کر اب تک تقریباً تین ماہ کی مسلسل بمباری کو بیان کیا۔ حملوں کی شدت اور پیمانہ اس قدر زیادہ تھا کہ اکثر اوقات سائرن بھی نہیں بجے اور خطرہ ہمارے سروں پر تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp hannel