May ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  •  ایشیین کلاسک ریسلنگ چیمپئن شپ، ایرانی خواتین پہلوانوں کے نام خطاب، ہندوستان دوسرے نمبر پر

ایران کی ویمن ریسلنگ ٹیم نے ایشیین کلاسک ریسلنگ چیمپئن شپ تین سونے اور دو چاندی کے تمغوں نیز ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ اپنے نام کرلی۔

ارنا کے مطابق ایشین کلاسک ویمن ریسلنگ چیمپئں شپ کے مقابلے اج ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی ميں انجام پائے۔ ان مقابلوں میں ایران کی ویمن ریسلنگ ٹیم نے ایک کانسی، دو چاندی اور تین سونے کے تمغوں کے ساتھ چیپمئن شپ جیت لی۔ 64 کلو وزن کے مقابلے میں، ایران کی رقیہ محمود آبادی، 70 کلووزن کے مقابلے میں، مبینا میرزا پور اور 75 کلو وزن کے مقابلے میں سحر غنی زادہ نے سونے کے تمغے اور 55 کلووزن میں مرضیہ خندان  اور 60 کلو وزن میں فاطمہ فتاحی نے چاندی کے تغے حاصل کئے جبکہ 75 کلووزن کے مقابلے میں عزت قربانی ثانی کو کانسی کا تمغہ ملا۔  

ہندوستانی ٹیم

ٹیموں کی رینکنگ میں، ایرانی ٹیم نے 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اور چیمپئن شپ حاصل کی ، اور قزاقستان کی ٹیم نے 110 پوائنٹس،کرغیزستان کی ٹیم نے 105 پوائنٹس اور ہندوستان نے 75 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ فری اسٹائل ریسلنگ کے ایشیائی مقابلے کل ہوں گے جن میں ایرانی ٹیم بھی حصہ لے گی۔

 

ٹیگس