Oct ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کی خاتون باکسر نے کیا کمال، باکسنگ مقابلوں میں ملا میڈل

رپورٹ کے مطابق، ایرانی نوجوان کھلاڑی فاطمہ رستگار نے بحرین یوتھ ایشین گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں ملک کے لیے پہلی بار میڈل حاصل کیا۔

سحرنیوز/کھیل:  فاطمہ رستگار 80+ کے وزن کے مقابلوں میں اپنے حریفوں کے مدمقابل آئیں اور سیمی فائنل کے مرحلے تک آگے بڑھنے میں کامیاب ہوئیں لیکن قزاق بوکسر کو شکست دینے میں ناکام رہتے ہوئے مقابلوں کا برونز میڈل اپنے نام کیا۔

فاطمہ رستگار کا تعلق ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز سے ہے جہاں کے باکسنگ فیڈریشن کے سربراہ محمدرضا محمودی نے ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ رستگار جیت کے جذبے سے مالامال ہیں اور ان کے برونز میڈل کو ایک طویل راستے کی ابتدا کہا جاسکتا ہے اور وہ یقینا مزید عالمی میدانوں میں ایران کا نام روشن کریں گی۔

ٹیگس