تلاش
-
Sep ۱۸, ۲۰۱۷
ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے، عالمی برادری سے میانمار کی حکومت کے خلاف بامقصد پابندیاں عائد کرنے اور اسے اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب عالمی سطح پر تنقیدوں اور مذمت کے باوجود میانمار کے فوج کے سربراہ نے روہنگیا مسلمانوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
-
Sep ۱۸, ۲۰۱۷
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ میانمار کی وزیرخارجہ اور حکومت کی مشیراعلی کوروہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کے آپریشن کو فورا روکنا چاہئے
-
Sep ۱۷, ۲۰۱۷
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایشیا اور بحرالکاہل کے امور کے ڈائریکٹرابراہیم رحیم پور کی سرپرستی میں ایران کا امدادی وفد بنگلہ دیش پہنچ گيا ہے جہاں اس نے ایران کی طرف سے ارسال کردہ امدادی اشیاء بنگلہ دیش کی سرحد پرمیانمار کے مظلوم مسلمانوں کے کیمپ میں تقسیم کی ہے۔
-
Sep ۱۷, ۲۰۱۷
سنی تحریک شعبہ اطفال کے زیراہتمام میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
-
Sep ۱۶, ۲۰۱۷
اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری وفد نے میانمار سے جان بچاکر بنگلہ دیش پہنچنے والے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کیا اورپناہ گزینوں سے ملاقات کی ہے۔
-
Sep ۱۶, ۲۰۱۷
ایران کی انجمن ہلال احمر کے ریسکیو ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ میانمار کے بے گھر روہنگیا مسلمانوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ایک سو ساٹھ ٹن انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ پیر کو بنگلہ دیش روانہ کردی جائے گی۔
-
Sep ۱۵, ۲۰۱۷
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صوبہ راخین میں میانمار کی فوج کی کارروائیوں کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے - درایں اثنا برطانیہ کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کریں
-
Sep ۱۵, ۲۰۱۷
تہران کے خطیب جمعہ نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کو ایک بڑا انسانی المیہ قرار دیا اور کہا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام اور لاکھوں کی تعداد میں انہیں بے گھر کئے جانے کے پیچھے صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے
-
Sep ۱۵, ۲۰۱۷
میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جمعیت ہلال احمر کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کی پہلی کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے
-
Sep ۱۴, ۲۰۱۷
کابل میں طلبہ نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
-
Sep ۱۴, ۲۰۱۷
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو معمول کی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب عالمی امدادی ادارے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے حکومت میانمار امدادی اداروں کو شمالی علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
-
Sep ۱۴, ۲۰۱۷
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر روہنگیا مسلمانوں کے لیے میڈیکل ٹیمیں اور طبی آلات بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
-
Sep ۱۳, ۲۰۱۷
پاکستان کے ارکان سینیٹ نے ایک قرار داد کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔
-
Sep ۱۲, ۲۰۱۷
سحر خصوصی رپورٹ : - عالمی اداروں کی بے عملی پر رہبرانقلاب اسلامی کی تنقید
-
Sep ۱۲, ۲۰۱۷
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کی صبح کو درس خارج کے آغاز میں میانمار کے المناک واقعات کے تعلق سے انسانی حقوق کے دعویداروں اور عالمی اداروں کی خاموشی پر کڑی تنقید کرتےہوئے فرمایا کہ اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ مسلم ممالک عملی اقدامات کریں اور میانمار کی بے رحم حکومت پر سیاسی اور اقتصادی دباؤ ڈالیں-
-
Sep ۱۲, ۲۰۱۷
میانمار کے صوبہ راخین میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات، مساجداور اور ان کے گھروں پر فوجیوں اور انتہاپسندبودھسٹوں کے حملے بدستور جاری ہیں