-
ایران میں انتخابی گہما گہمی
Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۲ایران میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے۔ آج امیدواروں کی تشہیراتی مہم کا آخری دن ہے۔ آئی آر آئی بی کے مختلف ریڈیو اور ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا کے ساتھ ہی کورونا سے متعلق طبی ہدایات پر عمل کے ساتھ ، مختصر اجتماعات اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی کے ساتھ مختلف اداروں اور شخصیات نے عوام سے انتخابات میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔
-
ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات ؛ پاکستان اور ہندوستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم
Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۲۰دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ ہی ہندوستان اور پاکستان میں مقیم ایرانیوں کے لئے بھی تیرہویں صدارتی انتخابات میں مشارکت کے لئے پولنگ کے مراکز قائم کئے گئے ہیں
-
اطلاع: قائد انقلاب اسلامی کا براہ راست خطاب آج
Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۶قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج بروز بدھ 16 جون کو ٹی وی چینلز کے ذریعہ براہ راست قوم سے خطاب فرمائیں گے۔
-
پر سکون صدارتی اتنخابات کے لئے ماحول فراہم ہے: چیف الیکشن کمشنر
Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۰اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ جمعہ اٹھارہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات پوری سلامتی کے ساتھ اور پرسکون ماحول میں ہوں گے اور اس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
-
ایران، صدارتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر
Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۰چیف الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 18 جون کے صدارتی انتخابات میں 5 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
-
صدارتی الیکشن 2021 ، آخری مباحثہ، کس امیدوار نے کیا کہا؟
Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۲ایران میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں عوام میں جوش و خروش اپنے عروج پر پہنچ رہا ہے اس درمیان ایران کے نامزد صدارتی امیدواروں نے بھی آخری ٹی وی مباحثے کے دوران ملکی مسائل ومشکلات اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنے اپنے لائحہ عمل کے بارے میں بحث مکمل کرلی ہے۔
-
انتخابات 2021: صدارتی امیدواروں نے مباحثے سے پہلے کیا کہا؟
Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۳ایران میں سنیچر کو صدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی وی مباحثہ انجام پایا جو آئی آر آئی بی کے چینل ون اور نیوز چینل سمیت مختلف ریڈیو اور ٹی وی چینلوں نے براہ راست نشر کیا گیا ۔
-
ہم ولایت فقیہ، امام خمینی اور انقلاب کے ہمیشہ وفادار رہیں گے، انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گے؛ ایرانی سنی علماء کا قائدانقلاب اسلامی کو خط
Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۸ایران کے صوبہ گلستان کے دوسو سے زائد اہلسنت علمائے کرام اور آئمہ جمعہ و جماعات نے ایک خط کے ذریعے، انتخابات میں بھرپور مشارکت، انقلاب اسلامی، ولایت فقیہ اور امام خمینی (رہ) کی امنگوں سے وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے۔
-
تیسرا اور آخری انتخابی مناظرہ جاری و ساری
Jun ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۱ایران کے نامزد صدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی وی مباحثہ جاری ہے اور توقع ہے کہ مققامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔
-
ایران کے صوبائی ٹی وی چینلوں پر صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم
Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۶ایران میں صدارتی انتخابات کی تاریخ نزدیک آنے کے ساتھ ہی امیدواروں کی انتخابی مہم بھی تیز ہوگئی ہے۔ ایک طرف قومی ریڈیو اور ٹیلیویژن سے امیدواروں کو اپنے انتخابی منشور کے بیان اور عوام کے مسائل کے حل کے کے منصوبوں کی تشریح کا برابر سے موقع دیا جارہا ہے تو دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی انتخابی مہم جاری ہے ۔ اس کے علاوہ کورونا پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ محدود سطح پر عوامی اجتماعات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔