یمن کے صوبوں صنعا اور مارب پر امریکی جنگی طیاروں کی بمباری
Apr ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
امریکی جنگی طیاروں نے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر یمن کے صوبوں صنعا اور مارب پر بمباری کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکی جنگی طیاروں نے اپنی تازہ ترین فوجی جارحیت میں یمن کے صنعاء اور مارب صوبوں کو متعدد بار جارجیت کا نشانہ بنایا۔ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے ضلع الجوبہ پر تین مواقع پر بمباری کی۔ خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی دارالحکومت پر امریکی حملے زوردار دھماکوں کے ساتھ ہوئے۔امریکی جنگجوؤں نے مغربی یمن میں واقع الحدیدہ صوبے کے جزیرہ کامران پر بھی کئی مواقع پر بمباری کی ہے۔امریکی حملوں کے باوجود یمنی مسلح افواج غزہ پٹی میں مزاحمت اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔