امریکی جریدے "ہل" کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے ایک سال پورے ہونے کے بعد امریکی حکومت نے کیف کی مدد کے لیے 75.5 بلین ڈالر مختص کیے ہیں جن میں ایک بڑی رقم، لڑائی کو مضبوط بنانے کے لیے فوجی امداد ہے۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی یوکرین پالیسی، ہمیں تیسری جنگ عظیم کی طرف لے جا رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ بائیڈن کی ذہنی حالت خراب ہو رہی ہے۔
امریکی نوجوانوں میں اداسی اور غمگینی کا احساس اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
امریکہ کی وزارت جنگ پینٹاگون کا دعوی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہماری افواج پر حملوں کا ذمہ دار ایران ہے۔
چینی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کی کال کا جواب نہیں دیا۔
جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے سعودی اور امریکی فضائیہ کی فوجی مشقیں ختم ہوگئیں۔
شامی ذرائع نے شام میں التنف علاقے میں امریکی اڈے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی آپریشن میں امریکہ رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔
سیکڑوں امریکی شہریوں نے حکومت کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی فوجی اور مالی امداد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔